لاک ڈاؤن کے دوران چیوڑلہ کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی نے منایا اپنی سالگرہ کا جشن۔ ویڈیو

,

   

تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے چیوڑلہ رکن اسمبلی کالے یادیہ کو اتوار کے روز کئی گاؤں والوں کے ساتھ وقار آباد کی ایک تقریب گاہ میں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھاگایا ہے

حیدرآباد۔ ملک میں لاک ڈاؤن جاری رہنے کے باوجود ٹی آر ایس کے چیوڑلہ سے رکن اسمبلی کالے یادیہ کو اتوار کے روزوقار آباد کی ایک تقریب گاہ میں اپنے حامیوں کے ہمراہ سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گایا ہے۔

مذکورہ رکن اسمبلی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کا بھاری ہجوم دیکھا گیاہے۔

درایں اثناء ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی خلا ف ورزی کرنے والوں کی بھاری تعداد کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی عمل میں لایاگیاہے۔

صرف حیدرآباد کی حد تک اگر بات کریں تو33,000لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے ہیں اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں

حال ہی میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤنے لاک ڈاؤن میں 29مئی تک توسیع کردی ہے اور لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ سماجی دوری کو برقرار رکھیں تاکہ سی او وی ائی ڈی19کی وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ریاست تلنگانہ میں کویڈ19کے جملہ معاملات 1509تک پہنچ گئے ہیں جس میں سے 504سرگرم معاملات ہیں جبکہ 971معاملات میں لوگ صحت یاب ہوئے ہیں‘

اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے ہیں اور منتقل ہوئے ہیں اور34کی موت ہوئی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت بالخصوص اپنے رویہ میں سخت مانے جانے والی تلنگانہ پولیس رکن اسمبلی کالے یادو اور ان کے حامیوں کے خلاف کیاکاروائی کرتی ہے