لاک ڈاؤن کے دوران کفتن سے کرینہ اور ملائکہ کی محبت میں اضافہ ہوا ہے

,

   

ممبئی۔ لاک ڈاؤن کے دوران کرینا کپور اور ملائکہ اروڑا جیسی اداکارائیں کفتن زیب تن کرنے میں دلچسپی دیکھارہی ہیں۔

ہفتہ کے روز ملائکہ نے اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس میں وہ بناء میک آپ کے ایک رنگ برنگی کفتن پہنی ہوئی دیکھائی دے رہے ہیں

ملائکہ نے لکھا کہ”جی ہاں میری بیبو میں نے کفتن پہننے کے لئے اپنا جم چھوڑ دیا ہے‘ لاک ڈاؤن میں معمولی بالوں کے ساتھ بغیرمیک آپ کے“۔

اپنی قریبی دوست ملائکہ کے پوسٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کرینا نے کہاکہ ”صرف ایک ہی چیز تبدیل نہیں ہوئی ہے اور وہ ہے کہ شراب کے ساتھ جوس“۔

چند دن قبل کرینا نے کفتن کے متعلق اپنی دلچسپی کا اظہار کیاتھا۔

کرینا نے شیئر کیاتھا کہ”گرما کی ضرورتیں میسی بن‘ کفتن اور گھر میں بنے ماسک“