لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 15451 مقدمات درج

   

حیدرآباد /30 اپریل (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کیخلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے اور آج پولیس نے شہر میں 15451 مقدمات درج کئے ہیں ۔ آج کی کارروائی میں پولیس نے تین کیلو میٹر لزوم کی خلاف ورزی والے 1400 افراد کی گاڑیاں ضبط کرلی اور 90 آٹوز ، 193 کاریں بھی ضبط کرلی گئی ہیں ۔ ایڈیشنل کمشنر ٹریفک انیل کمار نے بتایا کہ پولیس لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیلئے دونوں شہروں میں ان افراد کی نشاندہی کررہی ہے جو ضروری اشیاء کی خریدی کیلئے 3 کیلو میٹر کی حد سے باہر جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر مقدمات اور گاڑیاں ضبط کرنے کا سلسلہ لاک ڈاؤن تک جاری رہے گا ۔