لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا

   

بڑے بزرگ گھروں میں کل بھی تنہا تھے آج بھی اکیلے ہیں
ارکان خاندان اسمارٹ فون اور کمپیوٹر میں مصروف ہیں
حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن رہے نہ رہے سینئر سیٹزنس کو فرق نہیں پڑتا گھروں کے حالات جو لاک ڈاؤن سے پہلے تھے ان کے حق میں اب بھی ویسے ہی ہیں ۔ عام دنوں میں گھر کے لوگ کام کاج کے لئے چلے جاتے، بچے اسکولس اور کالجس کو روانہ ہوجاتے اور صدر خاندان قید تنہائی میں رہتے ۔ اب جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام افراد خاندان گھر پر ہیں اس کے باوجود کوئی گھر کے بڑے بزرگوں کے قریب نہیں آتا ،سب کے سب اسمارٹ فون ‘کمپیوٹرس کے استعمال میں مگن ہیں ۔ گھروں کے اندر گھر والوں کا یہ رویہ بڑے بزرگوں کے لئے اور بھی تکلیف دہ بن گیا ہے ۔ ایک حالیہ سروے میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔