لاہور میں شدید فضائی آلودگی، اسکولوں کو تعطیل

   

لاہور ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی اتنی بڑھ گئی ہیکہ کھلی فضاء میں سانس لینا بھی خطرہ کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ فضاء میں موجود ہوا بھی آلودہ ہوچکی ہے جس کے بعد تمام اسکولس کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور مشرقی صوبہ پنجاب کا دارالحکومت ہے اور یہاں کی آبادی گیارہ ملین ہے۔ اس وقت شہر کو کثیف دھویں نے گھیر رکھا ہے جو دراصل دیگر پڑوسی صوبوں میں فصلوں کی جلائی جانے والی پرالی سے پیدا ہورہا ہے۔ عام طور پر غریب کسان گذشتہ سال کی فصل کی باقیات کو جلادیتے ہیں تاکہ وہ آئندہ موسم کیلئے کاشتکاری کی تیاری کرسکیں۔ لاہور میں اگر ہوا کے ناقص معیار کی بات کریں تو اس کی کئی وجوہات ہیں۔ مندرجہ بالا وجہ کے علاوہ بہت زیادہ ٹریفک، کھلی جگہوں پر کھانا پکانے کیلئے آگ جلانے، شدید گرمی اور عرصہ دراز سے درختوں کو کاٹنے کی وجہ سے آج مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ لاہور میں ہوا کے معیار کی فہرست میں اسے 114 نمبر پر رکھا گیا ہے جو خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔ خصوصی طور پر بچوں کی صحت پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔