لاہور میں شعیب ملک کی کار حادثہ کا شکار

,

   

لاہور : ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اتوار کی رات بڑا حادثہ پیش آیا ۔ لاہور میں شعیب ملک کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ ان کی کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی ۔ کار کو نقصان پہنچا۔ شعیب ملک بال بال بچ گئے ۔ اسپورٹس کار کافی تیز رفتار میں تھی ، اچانک اس کا توازن بگڑگیا اور ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ شعیب ملک کو شدید زخم نہیں آئے ۔ کار تقریباً تباہ ہوچکی ہے ۔