لاہور میں موجود 32 ہندوستانی کھلاڑیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

, ,

   

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے پورے ملک میں ہنگامہ، کئی جگہ تشدد

نئی دہلی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ہی پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ چاروں طرف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور آتشزنی کے ساتھ ساتھ کچھ مقامات پر مبینہ طور پر بمباری کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ملک کے بعض حصوں میں تشدد برپا ہوا اور فورسیس نے طاقت کا استعمال کیا۔ بعض جگہ کرفیو جیسا ماحول ہے۔ اس درمیان برج ٹورنمنٹ (کارڈ یعنی تاش کا مقابلہ) میں حصہ لینے لاہور گئے ہندوستانی کھلاڑیوں کو فوراً پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دراصل ہندوستان کے 32 کھلاڑی لاہور میں چل رہے ایشین اینڈ مڈل ایسٹ برج ٹورنامنٹ میں حصہ لینے گئے تھے۔ یہ ٹورنمنٹ 5 مئی کو شروع ہوا تھا اور 13 مئی کو یہ ختم ہونا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے واگھا بارڈر سے پاکستان میں انٹری کی تھی، لیکن اب ہندوستانی ہائی کمیشن نے انھیں فوراً لاہور سے ہندوستان واپس لوٹنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ برج ٹورنمنٹ درمیان میں ہی روکا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں چل رہے برج ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے علاوہ فلسطین، سعودی عرب، یو اے ای، اردن اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی بھی حصہ لینے پہنچے ہیں۔ جس طرح کے حالات پاکستان میں پیدا ہو گئے ہیں، اسے دیکھنے کے بعد یہی لگ رہا ہے کہ اس ٹورنمنٹ کو درمیان میں ہی ملتوی کرنا پڑسکتا ہے۔ اچھی بات یہ رہی کہ پاکستان دورہ پر گئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اس تشدد کی زد میں نہیں آئی، کیونکہ وہ اپنا دورہ مکمل کر کے ملک واپس لوٹ چکی ہے۔

عمران خان کی انتخاب بیورو میں
4 تا 5 دن حراست کا امکان
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے چار سے پانچ دن تک قومی احتساب بیوروکی حراست میں رہنے کا امکان ہے ۔ عمران کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ آج بیورو کے ذرائع نے کہا کہ ہم انہیں کم از کم چار سے پانچ دن تک حراست میں رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں نئی ترامیم کے تحت کسی بھی عدالت کی جانب سے دی جانے والی تحویل کی مدت 90دن سے کم کر کے 14دن کر دی گئی ہے ۔