لاہور1947، پریتی زنٹا کی واپسی سے مداح خوش

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اسٹار سنی دیول کی فلم غدر2 سال 2023 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ایسی دھوم مچا دی کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا۔ سنی دیول نے اس فلم میں پاکستان کو بہت شرمندہ کیا تھا۔ اس فلم میں بالی ووڈکی مشہور اداکارہ امیشا پٹیل بھی نظر آئیں۔ دریں اثنا سنی دیول کی آنے والی فلم لاہور1947 کے حوالے سے بحث تیز ہوگئی ہے۔ اس فلم کے حوالے سے آئے روزکوئی نہ کوئی نئی خبر سامنے آرہی ہے۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ بالی ووڈکی مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے انسٹاگرام پرکچھ تصاویر شائع کی ہیں جو انٹرنیٹ کی دنیا میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر کے ذریعے پریتی زنٹا اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ لاہور1947 کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس تصویر میں ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی پریتی زنٹاکے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ پریتی زنٹا اور راجکمارکی یہ تصاویر انٹرنیٹ پرکافی وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ لوگ پریتی زنٹا کی ہر حرکت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پریتی زنٹا کئی فلموں میں اپنا جادو بکھیر چکی ہیں، اس فہرست میں سولجر، ‘چوری چوری چپکے چپکے’، ‘کوئی مل گیا’، ‘کل ہو نہ ہو’، ‘ویرا زارا’ کے نام شامل ہیں۔ تاہم اب برسوں بعد پریتی زنٹا بالی ووڈ میں دھوم مچانے جارہی ہیں۔ اس سے ان کے مداح کافی خوش ہیں۔ سال 2023 سنی دیول کے لیے بہت اچھا رہا۔ ان کی فلم غدر 2 نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور اب امید کی جارہی ہے کہ پریتی زنٹاکی واپسی والی فلم بھی شائقین کو پسند آئے گی۔