بیروت : لبنان کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ لنبانی وزیراعظم نجیب میقاتی ’بہت جلد‘ دمشق کا دورہ کرنے والے ہیں۔شام میں صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد کسی غیرملکی سربراہ کا پہلا دورہ ہوگا۔کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات زیاد مکاری نے میڈیا کو بتایا’ وزیراعظم نجیب میقاتی کی سربراہی میں ایک وفد جلد ہی شام کا دورہ کرے گا۔‘لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا گزشتہ ہفتہ شام نے لبنانی شہریوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔اس سے قبل لبنانی شہریوں کو پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کر ویزے کے بغیر شام میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔وزیر داخلہ باسم ملاوی نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ لبنان، دمشق کے ساتھ کوئی حل تلاش کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ مسلح شامیوں سے سرحدی جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایک غیرقانونی گزرگاہ کو بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ جھڑپ میں پانچ فوجی زخمی ہوئے۔