لبنان: اسرائیلی حملہ، ایک خاندان کے 8 افراد ہلاک

   

بیروت : اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی شہر نبطیہ میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ کر کے ایک ہی کنبے کے 8 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘این این اے’ کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیارے نے نبطیہ سے منسلک علاقے مرجعیون میں ایک 3 منزلہ عمارت کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ عمارت کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ لبنان پر 8 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اس وقت تک شہری ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔جھڑپوں میں اس وقت تک حزب اللہ کے 196 ، عمل موومنٹ کے 8 ، حماس کے 12 اور اسلامی جہاد کے 12 اراکین اور لبنان سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔