لبنان اور اسرائیل میں 10روزہ جنگ بندی شروع، بیروت میں شہریوں کا جشن

,

   

بیروت، 17 اپریل (یو این آئی) لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر بیروت میں شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا نفاذ شروع ہوگیا جس پر بیروت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ اس موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ دوسری جانب اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاسداران انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قانی نے بیان میں کہا کہ معزز لبنانی اور خطے کے عوام یہ جانتے ہیں کہ اس فیصلہ کن جنگ کی فاتح حزب اللہ ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کا نتیجہ ہے ۔