لبنان میں اپنی ہی رقم نکالنے ’بینک ڈکیتی ‘ کا سلسلہ تیز

   

بیروت ۔ لبنان میں جمعہ کے روز لوگوں نے اپنی رقم نکالنے کے لیے پانچ بینکوں پر حملے کر دیے ، صرف اس ایک ہفتے کے دوران ایسے سات واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اس صورت حال کے مدنظر حکام بینکوں میں تالہ لگانے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔ قرض کے بوجھ تلے دبے ملک لبنان کی بینک ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز لوگوں کی طرف سے پانچ بینکوں پر حملے کے واقعات کے بعد پیر سے اگلے تین روز کے لیے بینکوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جمعے کے روز بینکوں پر کیے جانے والے حملے لبنان میں بینک ڈکیتیوںکی وارداتوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اسی ہفتہ چہارشنبہ کو بیروت میں ایک خاتون نے کھلونا پستول سے بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر اپنی رقم نکلوائی تھی جس کے بعد کئی صارفین نے یہی طریقہ اختیار کیا۔