لبنان میں ڈاکٹروں کی 2روزہ ہڑتال کا اعلان

   

بیروت ۔ لبنان میں ڈاکٹروں نے معاشی بحران پر 2روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے نے دارالحکومت بیروت میں مرکزی بینک کے باہر ریلی نکالی،جس میں تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے خلاف 2روزہ عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ مرکزی بینک کی پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ ڈاکٹروں کی تنظیم کا کہنا تھا کہ صرف ایمرجنسی کیس اور ڈائیلاسز کے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جائے گا۔