لتا منگیشکر کی حالت تشویشناک

   

ممبئی ۔ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر پریت سندانی کا کہنا ہیکہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت ایک بار پھر تشویشناک ہے۔ وہ فی الحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ لتا منگیشکر، جن میں گزشتہ ماہ کے اوائل میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، کو 11 جنوری کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔