لداخ میں داخل ہونے پرہر ایک کا کورونا ٹسٹ : رگزن سمفل

   

لیہہ: لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سمفل نے کہا ہے کہ لداخ میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چند روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز میں درج ہورہے اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے ۔موصوف ترجمان نے یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘ہم نے لداخ میں داخل ہونے کے لئے تمام داخلی پوائنٹس پر سیمپلنگ ٹیمیں تعینات رکھی ہیں جو بھی لداخ میں داخل ہوگا اس کے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جائیں گے صرف ٹرکوں کو الگ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ایک راؤنڈ میں واپس جاتی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں کے دوران یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت کیسز میں ہورہے اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز میں مزدور طبقے کی تعداد زیادہ ہے ۔