نئی دہلی: حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں 20,773.70 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 13 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبے کے لیے گرین انرجی کوریڈور (جی ای سی) فیز II بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم کو منظوری دی ہے ۔ چہارشنبہ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کی میٹنگ میں اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لداخ میں گرین انرجی کوریڈور (جی ای سی) فیز II – 13 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبے کے لیے انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) پروجیکٹ کو منظوری دے دی گئی ہے ۔