ہندوستان کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے مذکورہ وزیراعظم نے کہاکہ ”ایک انچ زمین“ بھی کوئی نہیں لے سکتا ہے۔
نئی دہلی۔ایسٹرن لداخ میں حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی) سے جڑی سرحد پر پیش ائے واقعہ جس میں 20ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے اس پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں کہاکہ مذکورہ چینی نہ تو ہمارے علاقے میں داخل ہوئے ہیں اور نہ ہی کسی چوکی کو اپنے قبضہ میں لیاہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ”ہندوستان کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے مذکورہ وزیراعظم نے کہاکہ ”ایک انچ زمین“ بھی کوئی نہیں لے سکتا ہے۔ہمارے بیس جوان شہید ہوگئے ہیں‘ مگر جنھوں نے بھارت پر حملہ کی کوشش کی ہے‘ انہیں سبق سیکھا یاجائے گا“۔
وزیراعظم نے کہاکہ ”آج ہم اس صلاحیت میں ہیں کہ کوئی ہمارے ایک انچ زمین بھی نہیں چھین سکتا ہے۔
ایک ہی وقت میں متعدد شعبوں میں جانے کی ہندوستانی فوج کی صلاحیت ہے“۔
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار‘ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے قائد کے چندر شیکھر راؤ‘ جنتا دل(یو) چیف نتیش کمار‘ ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن‘ وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور شیو سینا صدر ادھوو ٹھاکرے کے علاوہ دیگر ان میں شامل تھے جنھوں نے میٹنگ میں شرکت کی ہے۔
مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں تنازعہ کی اب تک وجہہ نہیں معلوم ہوئی ہے‘حالانکہ ہندوستان جس کو علاقے بتاتا ہے وہاں پر چین کی افواج نے اپنے قدم ڈالے ہیں۔ مذکورہ دستوں کے درمیان میں تصادم پیش آیا اور انڈین آرمی نے اپنے بیان میں بیس جوانوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
انڈین آرمی کے عہدیداروں کا دعوی ہے کہ 43چینی سپاہی یا تو مارے گئے ہیں یاپھر شدید زخمی ہیں‘ ریڈیو اور خفیہ ایجنسیوں سے ملی جانکاری کے حوالے سے یہ بات کہی گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ایچ ٹی نہیں کرتا ہے۔
سال1975میں چین کی فوج نے اروناچل پردیش کے تولون لا علاقے میں حملے کرکے چا ر جوانوں کو شہید کردیاتھا جس کے بعد یہ پیپلز لیبریشن آرمی کا سکرمیش سرحد پر پہلی ہندوستانی اموات ہیں