فی الحال آگ لگنے کے وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔
چہارشنبہ کے روز لداخ کے کارگل کی جامعہ مسجد میں آگ لگانے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے‘ جس سے عمارت کے اہم حصوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔
جبکہ آگ سے کتنا نقصان ہوا ہے اس کی اب تک وضاحت نہیں ہوئی ہے‘
مقامی لوگ‘ پولیس کے عہدیدار اور آگ بجھانے والے عملے کے کارکنان آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے۔
فوج‘ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیاہے۔فی الحال آگ لگنے کے وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔