لدھیانہ دھماکہ کیس کی تحقیقات این آئی اے کرے گی

   

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) حالیہ لدھیانہ کورٹ کمپلیکس دھماکہ کیس کی جانچ کرے گی۔ جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے قبل سرحد پار سے امن خراب کرنے کی بڑی سازش کاخدشہ ظاہرکیاجارہا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ معاملہ درج کرنے کے بعد این آئی اے کی ٹیم جسوندر سنگھ ملتانی سے پوچھ گچھ کے لیے جرمنی جائے گی، جسے ہندوستان کی درخواست پر جرمنی کے افسران نے حال ہی میں حراست میں لیاتھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملتانی کو لدھیانہ کورٹ کمپلیکس دھماکہ کیس کا کلیدی ملزم سمجھا جارہاہے اور اس پر ہندوستان کے کئی میٹرو شہروں میں اسی طرح کی سرگرمیاں انجام دینے کی سازش کا بھی الزام ہے ۔ این آئی اے غیر ملکی سرزمین سے جاری خالصتان کی حامی تنظیم ایس ایف جے اورآئی ایس آئی سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے گی، جنہیں اسمبلی انتخابات سے پہلے پنجاب میں امن اومان خراب کرنے کے لئے ذمہ دارماناجارہا ہے ۔ ہندوستان سفارتی ذرائع سے ملتانی کو واپس ملک میں لانے کی بھی کوشش کرے گا۔ انٹیلی جنس اسٹابلشمنٹ کے ذرائع نے یو این آئی سے کہا کہ ملتانی پاکستانی روابط کے ذریعے دھماکہ اور دیگرمواد بین الاقوامی سرحد سے پنجاب میں بھیجنے کاکام کرتا ہے ۔ لدھیانہ دھماکے کی تحقیقات کے ساتھ ہی مستقبل قریب میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہنوز مستحکم
نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو کوئی تبدیلی نہ ہونے سے قیمتیں مستحکم ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور ریاستی حکومت کے وَیٹ میں کم کئے جانے کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 سمبر کو تقریباً 8 روپئے سستا ہوگیا تھا۔ دیگر میٹرو شہروں میں گذشتہ 57 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔