لشکر طیبہ کا خطرہ ، ٹاملناڈو چوکس، کیرالا میں ایک گرفتار

,

   

کوئمبتور / کوچی /24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں لشکر طیبہ کیچھ ارکان کی ٹاملناڈو میں دراندازی کی انٹلیجنس اطلاعات پر ہندوستانی بحریہ نے سمندری حدود میں سخت ترین چوکسی اختیار کرلی ۔ اس دوران ٹاملناڈو میں دوسرے دن بھی الرٹ جاری رہا ۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ساحلی علاقوں اور سمندری حدود میں بدستور سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ اس دوران کیرالا کے شہر کوچی میں ایک دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملیالم نیوز چینلوں میں پولیس کو ایک شخص کو اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ کیرالا کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کی دراندازی کی بعض معتبر ذرائع سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد چوکسی اختیار کی گئی تھی ۔ شمالی ہند سے لشکرطیبہ کی سرگرمیاں یکایک جنوب کی طرف منتقل ہونا تشویشناک ہے۔