للت مودی کی فراری میں معاون بنسوری بی جے پی امیدوار

   

نئی دہلی: بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ للت مودی کو ملک سے بھاگنے میں مدد کرنے والی بنسوری سوراج کو بی جے پی نے نئی دہلی سے لوک سبھا کا اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ نئی دہلی سے اے اے پی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے الزام لگایا کہ بنسوری سوراج نے ملک سے غداری کرنے والے للت مودی کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ للت مودی کی وکیل رہیں بنسوری سوراج نے عدالت کے فیصلے سے پہلے ان کے پاسپورٹ کی تجدید کروائی اور انہیں بیرون ملک بھیج دیا۔ خود للت مودی نے بھی ٹویٹ کرکے بنسوری سوراج کا شکریہ ادا کیا تھا۔ بی جے پی نے اب ملک کو ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والے للت مودی کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کرنے والی بنسوری سوراج کو نئی دہلی سے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ یہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ بنسوری سوراج کو بتانا چاہیے کہ کیا للت مودی جیسے شخص کو بچانا غداری نہیں ہے اور کیا بی جے پی نے ان سے مدد کرنے کے لئے کہا تھا؟