لندن: جنوبی ہند کی خوبصورت اداکارہ جو فی الحال ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے لندن میں ہے۔ انہیں لندن پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ شیریا ایئرپورٹ کے انتہائی حفاظتی مقام و ممنوعہ احاطہ میں داخل ہونے پر لندن پولیس نے انہیں گرفتار کر کے پوچھ تا چھ کرنے لگی۔ بعد ازاں اداکارہ اپنے دستاویزات بتائے اورکہا کہ وہ یہاں فلم کی شوٹنگ کے سلسلہ میں آئے ہیں۔ فلم کے دوسرے فنکار بھی اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے اپنے یہاں آنے کا مقصد بتانے لگے۔ شیریا کے ساتھ فلم کے لیڈ اداکار ویمل سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔
#ShriyaSaran questioned by cops during London shootinghttps://t.co/1DgzpYurFM
— India Today Showbiz (@Showbiz_IT) December 11, 2019
پولیس نے ان سے دریافت کیا گیا کہ آپ بغیر کسی قانونی اجازت کے اس انتہائی حساس مقام پرکیسے داخل ہوئے۔ پولیس نے شریا اور ویمل کے دستاویزات کی تنقیح کی۔ بعد ازاں شیریا نے پولیس سے معافی مانگی جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ شیریا اور ویمل ان دنوں فلم سنداکاری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شیریا اس فلم میں ایک سافٹ ویر کمپنی کا مالک کا کردار جبکہ ویمل ایک انجینئر کا کردار ادا کررہے ہیں۔