لوکل ٹرین میں سیٹ کیلئے لڑائی ایک ہلاک

   

ممبئی: ممبئی میں ایک لوکل ٹرین کی سیٹ پر لڑائی کے بعد ایک 16 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص کو چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ حملے کا یہ واقعہ سنٹرل ریلوے کے گھاٹ کوپر اسٹیشن پر 15 نومبر کو پیش آیا۔.پولیس کے مطابق متاثرہ انکش بھگوان بھلیراؤ 14 نومبر کو ٹیٹوالا سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس جانے والی تیز ٹرین میں سوار ہوئے تھے۔سفر کے دوران انکش اور نابالغ کے درمیان سیٹ پر گرما گرم جھگڑا ہوا اور انکش نے لڑکے کو تھپڑ مار دیا۔انکش اگلی صبح گھاٹ کوپر کیلئے وہی ٹرین پکڑنے ہی والا تھا اور نوجوان نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔راجہ واڑی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔