لوکیش کا 2 جون سے روس کا دورہ

   

حیدرآباد۔ 31 مئی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نارا لوکیش 2 تا 7 جون روس کا دورہ کریں گے اور آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کریں گے۔ نارا لوکیش سینٹ پیٹرس برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو روس کی عالمی اداروں کی جانب سے تجارت اور سرمایہ کاری کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ نارا لوکیش کانفرنس میں روس کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کی سہولت اور مختلف شعبہ جات کی نشاندہی کریں گے۔ سینٹ پیٹرس برگ کے اداروں نے نارا لوکیش کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نارا لوکیش بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے مساعی کررہی ہیں۔ 1؍F