لوک سبھا‘ اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کے لئے 1.5سال‘ الیکشن کمیشن کو 30لاکھ کے قریب ای وی ایم مشینوں کی ضرورت

,

   

ذرائع نے کہاکہ لوک سبھا او راسمبلی انتخابات کو بیک وقت کرانے کے لئے 35لاکھ ووٹنگ یونٹس‘ کنٹرول یونٹس‘ بیالٹ یونٹس اور وی وی پی اے ٹی یونٹس کی کمی ہے۔


نئی دہلی۔ ذرائع کے مطابق لوک سبھا اور ریاست کے اسمبلی انتخابات کوبیک وقت ہموار انعقاد کے لئے تقریبا30لاکھ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم)او رتقریبادیڑھ کی تیاری کا وقت درکار ہوگا۔ ایک ای وی ایم میں ایک کنٹرول یونٹ‘ کم ازکم ایک بیالٹ یونٹ‘ اور ایک وی وی پی ٹی یونٹ ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن کو بیک وقت انتخابات کے لئے تقریباً30لاکھ کنٹرول یونٹس‘تقریبا 43لاکھ بیالٹ یونٹس‘اور تقریبا 32لاکھ وی وی پی اے ٹی کی ضرورت ہوگی‘ جس میں کسی بھی قسم کی خرابی یا نقصان کی صورت میں متبادل کے لئے رکھیے گئے ریزو یونٹس کے طور پر دیکھا جائے گا۔

ذرائع نے کہاکہ لوک سبھا او راسمبلی انتخابات کو بیک وقت کرانے کے لئے 35لاکھ ووٹنگ یونٹس‘ کنٹرول یونٹس‘ بیالٹ یونٹس اور وی وی پی اے ٹی یونٹس کی کمی ہے۔

جب بیک وقت انتخابا ت کے انعقاد پر غور خوص ہوا تو الیکشن کمیشن نے چند ماہ قبل لاء کمیشن کو مطلع کیاتھا کہ اسے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا ذخیرہ کرنے کے لئے گودام کی مناسب سہولت بھی ضرورت ہوگی۔


لاء کمیشن جو لوک سبھا او رریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے بارے میں ایک رپورٹ پر کام کررہا ہے‘ مشترکہ انتخابات کے انعقاد کے متعلق ضروریات او رچیالنجوں پر مشتمل بات چیت الیکشن کمیشن سے کررہا ہے۔

اس بات چیت سے واقف ایک ذرائع نے بتایاکہ جب اس طرح کی مشق ہوتی ہے تو بہت کچھ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد پر منحصر ہوگا۔

جب کچھ ریاستوں میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ووٹر دو الگ الگ ای وی ایم میں ووٹ ڈالتے ہیں۔

گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں 12.50لاکھ پولنگ اسٹیشن تھے۔کمیشن کو اب12.50پولنگ اسٹیشنوں کے لئے تقریبا15لاکھ کنٹرول یونٹس‘15لاکھ وی وی پی اے ٹی یونٹس اور 18لاکھ بیالٹ یونٹس کے قریب درکار ہے۔


ای وی ایم کی شلف لائف 15سال ہوتی ہے
اگرچہ کے ان ووٹنگ یونٹس کی لاگت کا کوئی سرکاری تخمینہ دستیاب نہیں ہوتا ہے لیکن سابقہ خریداری کی شرحوں پر بھی ایک کروڑیونٹس کی لاگت جملہ 15,000کروڑروپئے سے زیادہ ہوگی‘ جس میں وی وی پی اے ٹی یونٹس کے لئے 6500کروڑ سے زائد کی رقم شامل ہے۔