لوک سبھا الیکشن۔ پرینکا گاندھی نے کہاکہ ’بی جے پی لیڈرس ٹی شرٹ کی مارکٹنگ میں مصروف ہیں‘

,

   

انہوں نے لکھا کہ’’بھاجپا کے نیتا ٹی شرٹوں کی مارکٹنگ میں مصروف ہیں ‘ کاش وہ اپنی توجہہ دردمندوں کی جانب بھی ڈالتے ‘ ‘اور سانچی بات کا ہیش ٹیگ بھی ڈال دیا

لکھنو۔ریاست میں گنا کسانوں کے بقایہ جات کی عدم ادائی کا معاملہ اجاگر کرنے کے بعد اے ائی سی سی جنرل سکریٹری اور ایسٹرن اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی ووڈرا نے پیر کے روز ریاست کے انگن واڑی ورکرس‘ شیکشا مترا ‘ اڈھاک ٹیچرس ‘ معاون نرسیس معاملہ اور اترپردیش کی بی جے پی حکومت کی جانب سے انہیں ’’ نظر انداز‘‘ کئے جانے کا معاملہ اٹھایا۔

سماج وادی پارٹی ( ایس پی) سربراہ اکھیلیش یادو نے بھی آج یہی معاملات ٹوئٹر کے ذریعہ اجاگر کئے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ان کے پچھلے لکھنو دورے کے موقع مختلف وفود کی جانب سے ان سے کی گئی ملاقات پر مشتمل فوٹو گراف اپنے ٹوئٹر پر سلسلہ وار پوسٹ کرتے ہوئے پرینکا نے مبینہ طور پر کہاکہ بی جے پی لیڈرس ضرورت مندوں کے مسائل پر توجہہ مرکوز کرنے کے بجائے ’’ٹی شرکٹ تیار کرنے‘‘ میں مصروف ہیں

۔پیر کے صبح ایک ٹوئٹ میں پرینکا نے جب ’’شیکشا میترا‘‘ کا مسئلہ اٹھایا ‘ پرینکا نے کہاکہ ’’ اترپردیش میں شیکشا متروں کی محنت کا روز مذاق اڑایاجاتا ہے‘ متاثرین خودکشی کرنے پر مجبور ہیں‘ جو سڑکوں پر اترے ‘ حکومت نے ان پر لاٹھیاں برسادیں‘ این ایس اے ان پر لگادیا‘‘۔

انہوں نے لکھا’’بھاجپا کے نیتا ٹی شرٹوں کی مارکٹنگ میں مصروف ہیں ‘ کاش وہ اپنی توجہہ دردمندوں کی جانب بھی ڈالتے ‘ ‘اور سانچی بات کا ہیش ٹیگ بھی ڈال دیا‘ پرینکا کے نشانے پر یوپی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ جو اعزازیہ میں اضافہ کے متعلق کہاتھا ۔

پرینکا نے لکھا کہ ’’لکھنو میں میں اندویش کاؤں سے ملاقات کی یوپی چیف منسٹر نے ان کے اعزازیہ میں8470سے اضافہ کرکے17000کا اعلان کیاتھا ۔ مگر آج تک انہیں 8470ہی ملتے ہیں۔حکومت کی جھوٹی تشہیرکا زور ہے ‘ لیکن اندویش کاؤں کی آواز اس میں دب گئی ہے‘‘۔

ایک روز قبل ہی پرینکا گاندھی نے آشا ورکرس کا مسئلہ اٹھایا‘ جوحاملہ عورتوں کو مدت باہم پہنچانے کاکام کرتے ہیں اور نو ماہ تک ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں ‘ انہیں صرف چھ سو روپئے دئے جاتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ یہ بی جے پی حکومت ان کی اعزازیہ میں اضافہ کے متعلق فکر مند نہیں ہے۔پرینکا نے لکھاکہ’’انہیں جملہ نہیں جواب چاہئے‘‘۔

انہوں نے مبینہ طور پر کہاکہ جب انگن واڑی ورکرس اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرتے ہیں تو ان پرلاٹھیاں برسائیں جاتی ہیں۔پرینکا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’میری بہنوں کی جدوجہد ‘ میری جدوجہد ہے‘‘۔ انہوں نے آنگن واڑی ورکرس کے وفد کے ساتھ اپنے تصوئیر بھی پوسٹ کی ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی دوسری مرحلے کی مہم جوکہ27مارچ سے شروع ہونے والی ہے پرینکا گاندھی اس طرح اور وفد سے ملاقات کریں گی۔