لوک سبھا الیکشن : کانگریس کی پہلی فہرست میں راہول کا نام شامل

,

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کی 195 امیدواروں کی پہلی فہرست کے اعلان کے اندرون ایک ہفتہ کانگریس نے آج اپنی پہلی فہرست میں 39 ناموں کا اعلان کیا جن میں راہول گاندھی شامل ہیں۔ وہ کیرالا کے حلقہ وائناڈ سے مقابلہ کریں گے لیکن ابھی واضح نہیں کہ آیا وہ 2019ء کی طرح امیتھی سے بھی چناؤ لیں گے۔ 39 امیدواروں میں شامل دیگر نمایاں نام ششی تھرور (تھرواننتاپورم)، بھوپیش بگھیل (راج نند گاؤں)، کے سی وینو گوپال (الاپوڑہ)، ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو کمار کے بھائی سریش (بنگلورو رورل) ہیں۔