لوک سبھا الیکشن ۔ عآپ کے ساتھ الائنس پر آخری فیصلہ راہول گاندھی لیں گے

,

   

مذکورہ کانگریس نے جمعرات کے روز اپنی داخلی سروے پورا کیاجس میں بوتھ لیول ورکرس سے دہلی میں پوچھا گیاتھا کہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی( اے اے پی) کے ساتھ امکانی اتحاد کے متعلق ان کی کیارائے ہے۔

نئی دہلی۔ مذکورہ کانگریس نے جمعرات کے روز اپنی داخلی سروے پورا کیاجس میں بوتھ لیول ورکرس سے دہلی میں پوچھا گیاتھا کہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی( اے اے پی) کے ساتھ امکانی اتحاد کے متعلق ان کی کیارائے ہے۔ہفتہ کے روز اس سروے کے نتائج راہول گاندھی کو روانہ کردئے جائیں گے‘ جس کے بعد وہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں درالحکومت کی سات سیٹوں پر عآپ کے ساتھ اتحاد کرنا چاہئے یا نہیں اس بات کا فیصلہ کریں گے۔

چہارشنبہ کے روز پارٹی نے زمینی سے جڑے کارکنوں کے لئے ایک سروے جاری کیا‘ جس میں ان سے کہاگیا کہ وہ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیرقیادت پارٹی سے اتحاد کے خلاف ووٹ دیں۔

کل ہند کانگریس کمیٹی( اے ائی سی سی ) کے دہلی انچارج پی ایم چاکو نے جمعرات کے روز کہاکہ ’’ہمارے لئے یہ جاننا بہت اچھا ہے کہ ہمارے پارٹی ورکرس الائنس کے متعلق کیا چاہتے ہیں۔

اس داخلی سروے کے نتائج بہت ممکن ہے کہ ہفتہ کے روز کے نتائج جاری کردئے جائیں گی جس کو کانگریس صدر کے حوالے کردیاجائے گاجو اس پر کوئی فیصلہ لیں گے‘‘۔مجوزہ الائنس کے متعلق دہلی کانگریس میں مخالفت کے پیش نظر یہ اقدام دوبارہ اٹھایاگیا ہے۔

وہیں دہلی کانگریس چیف شیلا دکشٹ نے کہاکہ وہ ایسے کسی سروے کے متعلق نہیں جانتی ہیں‘ سابق مرکوزی وزیر اجئے ماکن نے کہاکہ کانگریس صدر کی ہدایت پر کارکنوں کی رائے جاننے کے یہ کام کیاگیا ہے۔

ماکن نے کہاکہ ’’ شکتی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 50ہزار ورکرس تک راہول گاندھی نے رسائی کی ہدایت دی تھی جس میں سوال کیاگیا کہ راہول گاندھی ک افیصلہ کیا غلط ہے‘‘