جے ڈی ایس نے سیٹوں میں حصہ داری کا اشارہ ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کانگریس تین ہندی بولی جانے والی ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں جیت کے پیش نظر زیادہ جوش میں دیکھائی دے رہی ہے۔
بنگلورو۔ جنتادل ( سکیولر) کو کرناٹک میں کانگریس کے ساتھ ملکر حکومت کررہی ہے کہ نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن2019میں لوک سبھا کی 28میں سے بارہ سیٹوں پر مقابلے کریگی۔
جمعرات کے روز چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے ایک عوام سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی ایس کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے بارہ سے چودہ اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں بھیجنے کو یقینی بنائیں۔
جے ڈی ایس کارکنوں کی ایک ریالی سے خطاب کر تے ہوئے کرناٹک کے چیف منسٹر نے کہاکہ ’’ ’’ بارہ سے چودہ اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ بھیجو پھر دیکھو دوسری پارٹیاں ہمارے دروازے پر مدد کے لئے ائیں گے‘‘۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ 1996میں جے ڈی ایس نے 16سیٹوں پر جیت حال کی تھی جس نے ان کے والد اور جے ڈی ایس کے صدر دیوی گوڑا کو وزیراعظم بننے میں مدد کی تھی۔
کمارا سوامی کے یہ تبصرہ دیوی گوڑا کے جاری کردہ بیان کے ان ہی خطوط پر ہے جس میں انہوں نے کہاکہ کانگریس کو ’’ اتحاد کا دھرم‘‘ 2019کے الیکشن میں سیٹوں کی تقسیم کے وقت نبھانا چاہئے۔
جے ڈی ایس کے صدر ان اس بات کا اشارہ دیاتھاکہ ان کی پارٹی کانگریس سے لوک سبھا الیکشن میں2:1سیٹوں کی تقسیم کی بنیاد پر اتحاد رکھنے کی خواہاں ہے او ریہ فارمولہ ریاست میں اتحادی حکومت چلانے میں دونوں پارٹیوں میں تقسیم پیدا نہیں کرے گا۔
جے ڈی ایس نے سیٹوں میں حصہ داری کا اشارہ ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کانگریس تین ہندی بولی جانے والی ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں جیت کے پیش نظر زیادہ جوش میں دیکھائی دے رہی ہے۔
سال2014کے پارلیمانی انتخابات میں جے ڈی ایس نے 28میں سے صرف دو سیٹوں پر کرناٹک میں جیت حاصل کی تھی جبکہ کانگریس نو اور بی جے پی کو17سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔
جے ڈی ایس نے اس بات کا بھی اشارہ دیاتھاکہ وہ ایسی کچھ سیٹو ں پر کانگریس کی مدد سے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی جہاں پر اس کو جیت کا پورا یقین ہے ۔ ان میں وہ سیٹیں بھی شامل ہیں جہاں سے 2014میں کانگریس نے جیت حاصل کی تھی۔
اسی ہفتہ پارٹی کارکنوں سے ہوئی ملاقات میں کمارا سوامی نے رائچور سیٹ جہاں سے2014میں کانگریس نے جیت حاصل کی تھی اور بیدر و بیجا پور کی سیٹیں جس پر بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی اور کانگریس کا موقف یہاں پر کافی بہتر ہے کو بطور تجویز پیش کیااو روہ سیٹیں کی بھی تجویز پیش کی جہاں سے جے ڈی ایس کو لوک سبھا الیکشن میں آسانی کے ساتھ جیت حاصل ہوسکتی ہے۔
لوک سبھا الیکشن کے لئے کانگریس او رجے ڈی ایس کے درمیان مفاہمت اب تک نہیں ہوئی ہے۔ تاہم کرناٹک میں مئی کے دوران پیش ائے اتحاد میں دونوں اتحادیوں نے فیصلہ کیاتھا کہ وہ لوک سبھا الیکشن مشترکہ طور پر لڑیں گے۔