لوک سبھا انتخابات : امتیاز جلیل مہاراشٹرا سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار 

,

   

حیدرآباد: ملک میں لوک سبھا انتخابات کی تیاری جوش و خروش سے جاری ہے ۔ ہر دن کوئی پارٹی اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتی نظر آرہی ہے ۔ مہارشٹرا سے مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے امتیاز جلیل لوک سبھا کے امیدوار رہیں گے۔ واضح رہے کہ امتیاز جلیل 2014ء سے رکن اسمبلی مجلس کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ۔ مجلس کے صد ر اسد الدین اویسی نے ٹویئٹر پر یہ اعلان کیا ہے۔

امتیاز جلیل نے بھی ٹوئیٹر پر بتایا کہ میں ارونگ آباد سے ونچت بہوجن آغادی اور مجلس کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ کے امید وار کی حیثیت سے میدان میں اترا ہوں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے شہر کو بدلوں۔