لوک سبھا انتخابات ‘ دوسرے دن 9 پرچہ جات کا ادخال

   

حیدرآباد۔19 مارچ(سیاست نیوز) پہلے مرحلہ میں تلنگانہ میں انتخابات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے دوسرے دن 9 امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کئے ہیں لیکن ان میں ریاستی یا قومی جماعت کے اہم امیدوار شامل نہیں ہیںجبکہ گذشتہ یوم مختلف حلقہ جات پارلیمان سے 7 امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کئے ہیں جن میں بعض اہم امیدوار بھی شامل تھے۔تلنگانہ چیف الکٹورل آفیسر مسٹر رجت کمار کی اطلاع کے مطابق تلنگانہ کے 17 حلقہ پارلیمان کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے دن 7 پرچۂ نامزدگی وصول ہوئے تھے جبکہ دوسرے دن 9پرچۂ نامزدگی وصول ہوئے ہیں۔حلقہ حیدرآباد سے آج کوئی پرچۂ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا جبکہ گذشتہ یوم ایک پرچۂ نامزدگی وصول ہوا تھا ۔کانگریس کی جانب سے 17 حلقوں کیلئے امیدواروں کے اعلان کے بعد اب توقع ہے کہ آئندہ دو یوم میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی اور اس کے بعد ہی تلنگانہ راشٹر سمیتی کی فہرست کا اعلان متوقع ہے۔