لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کی شرح بڑھانے کوشش شروع

   

اٹاوہ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع انتظامیہ نے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں ووٹنگ کی شرح بڑھاکر ملک بھر میں پہلے نمبر پرلانے کی کوشش شروع کی ہے ۔اٹاوہ کے ضلع الیکشن افسر جتیندر بہادر سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ ان کی سطح پر رائے دہندگان سے مسلسل اپیل کی جا رہی ہے کہ جمہوریت کے عظیم تہوار یعنی پارلیمانی انتخابات میں ووٹ کیلئے آپ اپنے فرض کی ادائیگی کریں تاکہ ضلع اٹاوہ ووٹنگ میں پہلے نمبر پر آ سکے ۔انہوں نے بتایا کہ ووٹروں میں شعور پیدا کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کا سب سے بڑارول ہے۔