لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 64.4فیصد ووٹنگ

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو 64.4 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک کی 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں رات 11:40 بجے تک تقریباً 64.4 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ کمیشن نے مطلع کیا کہ جیسے ہی پولنگ پارٹیاں واپس آنا جاری رکھیں گی، ان کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسے اپ ڈیٹ کیا جائے گا اوروی ٹی آر ایپ پر پی سی کے مطابق (متعلقہ اے سی سیگمنٹ کے ساتھ) دستیاب کرایا جائے گا، جیسا کہ پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلہ میں کیا گیا تھا۔