لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرراچہ کنڈہ حدود میں سخت انتظامات

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر راچہ کنڈہ پولیس حدود میں سخت صیانتی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ۔ حساس اور انتہائی حساس پولنگ بوتھ اور اسٹیشن کی نشاندہی کے ساتھ علاقوں میں پولیس نے چوکسی بڑھادی گئی ہے اور ہتھیاروں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرنے احکام جاری کردیئے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے تحت پولیس پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ پر مشق کررہی ہے اور روڈی و غنڈہ عناصر کو بھی پابند کیا جارہا ہے۔ شفاف اور پرامن رائے دہی کو ممکن بنانے راچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ع