بی جے پی صدر جے پی نڈا کی قیادت میں یہ میٹنگ منعقد ہوگی۔
نئی دہلی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ لوک سبھاانتخابات کے پیش نظر مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)ایک اہم کور گروپ میٹنگ جس میں 8ریاستیں شامل ہیں پارٹی ہیڈکوارٹرس دہلی میں چہارشنبہ کی شام کو منعقد کریگی۔
بی جے پی صدر جے پی نڈا کی قیادت میں یہ میٹنگ منعقد ہوگی۔پارٹی کے ایک ذرائع نے تصدیق کی کہ میٹنگ کے دوران مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں امیدواروں کے انتخاب پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اجلاس میں ہوم منسٹر امیت شاہ‘ بی جے پی صدر جے پی نڈا‘ بی ایل سنتوش اور ریاستی اہلکار اور چیف منسٹران کے علاوہ دیگر موجود ہوں گے۔
ذرائع نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز منعقد ہونے والی میٹنگ میں اتراکھنڈ‘ مدھیہ پردیش‘ گجرات‘ جھارکھنڈ‘ آسام اوردیگر تین ریاستوں کے چیف منسٹران اور پارٹی اہلکار شریک ہوں گے۔
اس سے قبل بھارتیہ جنتاپارٹی پارٹی ہیڈکواٹرس دہلی میں ہفتہ کے روز پانچ ریاستوں کے کور گروپ میٹنگ کی تھی۔
لوک سبھا انتخابات 2024کے پیش نظر بی جے پی ہیڈ کواٹرس میں پانچ ریاستوں کی کور گروپ میٹنگ ہوئی تھی۔
اس میٹنگ کی قیادت بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا نے کی تھی جس میں ہوم منسٹر امیت شاہ اور تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش شریک تھے۔
اجلاس مرحلہ وار منعقد ہوا جس میں اترپردیش‘ تلنگانہ‘ مغربی بنگال‘ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں لوک سبھا سیٹوں کی تیاری پر تبادلہ خیال پیش آیا۔