لوک سبھا انتخاب 2024: ریلوے کا پہلے مرحلہ کی پولنگ سے قبل اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

   

نئی دہلی : ہندوستان میں کل یعنی 19 اپریل کو لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انڈین ریلوے نے ایک خاص انتظام کیا ہے۔ جنوبی ریلوے نے چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے بنگلورو کے لیے کچھ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ووٹنگ کے دن مسافروں کو ووٹ دے کر اپنے کام کی جگہ پر لوٹنے میں سہولت ہوگی۔دراصل 19 اپریل 2024 کو تمل ناڈو کی 39 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ جنوبی ریلوے نے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی ریلوے کے ذریعہ جو آفیشیل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، اس کے مطابق چنئی کے ایم جی آر چنئی سنٹرل سے بنگلورو وہائٹ فیلڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان لوک سبھا اسپیشل ٹرین چلایا جائے گا۔ ٹرین نمبر 06006/06005 چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے 18 اپریل اور 20 اپریل 2024 کو صبح 5.35 منٹ پر چل کر دن میں 12 بجے بنگلورو پہنچے گی۔ ساتھ ہی یہ اسپیشل ٹرین بنگلورو سے دن میں 1 بجے چل کر شام 7 بجے تک چنئی پہنچ جائے گی۔ ڈاو?ن ٹرین بھی اسی طرح 18 اور 20 اپریل کو چلایا جا رہا ہے۔ اس ٹرین میں اے سی فرسٹ کلاس کے علاوہ اے سی 2 ٹیئر، اے سی 3 ٹیئر، سلیپر کوچ اور تین جنرل کوچ بھی رہیں گے۔