لوک سبھا میں راہول گاندھی کسانوں کے مسائل اٹھائے‘ معاوضہ کی مانگ کی

,

   

گاندھی نے کہاکہ ان کے پاس ہریانہ کے 70کسانوں کی فہرت ہے جنھوں نے کسانوں کے ”تین زراعی قوانین کے خلاف احتجاج“ کے دوران اپنی جانیں گنوائی ہیں۔


نئی دہلی۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے منگل کے روز لوک سبھا میں منگل کے روز مطالبہ کیاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے وعدے کے مطابق زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے کسانوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیاجائے۔

وقفہ صفر میں ذکر کرتے ہوئے گاندھی نے مودی حکومت کو ایک سال طویل احتجاج کے دوران فوت ہونے والے کسانوں کی تفصیلات کو رکھنے اور ایوان میں احتجاج کے دوران فوت ہونے والے پنجاب او رہریانہ کے کسانوں کی تفصیلات ایوان میں نہ رکھنے پر اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔


انہوں نے دعوی کیاکہ احتجاج کے دوران 700کسانوں کی موت ہوئی ہے۔گاندھی نے کہاکہ نومبر30کے روز ایک سوال کے جواب میں وزیرزراعت نے لوک سبھا میں کہاتھا کہ احتجاج کے دوران فوت ہونے والے کسانوں کی تفصیلات ان کے پاس موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنی جان گنوانے والے کسانوں کے 400لواحقین کو پانچ لاکپ روپئے معاوضہ دیاہے‘ وہیں 152کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی ہیں۔

گاندھی نے کہاکہ ان کے ہریانے سے تعلق رکھنے والے 70کسانوں کی بھی فہرست ہے جنھوں نے ”تین زراعی قوانین کے خلاف احتجاج“ کے دوران اپنی جان گنوائی ہے۔

کانگریس اراکین نے اس مسلئے پر حکومت سے ایک بیان کی مانگ کی اور این سی پی‘ ڈی ایم کے ممبرس کے ساتھ ملکر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے والک اؤٹ کیاہے