چہارشنبہ کی رات کوزیکوٹی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اپنی بہن او رپارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ہمراہ پہنچنے والے کانگریس سربراہ کا پرتپاک استقبال کیاگیا
ویانند۔جمعرات کی صبح کانگریس صدر راہول گاندھی کیرالا کے ویانند لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے‘ اترپردیش کے امیٹھی کے بعد راہول گاندھی کا یہ دوسرا پارلیمانی حلقہ ہوگا جہاں سے وہ امیدوار ہونگے۔
چہارشنبہ کی رات کوزیکوٹی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اپنی بہن او رپارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ہمراہ پہنچنے والے کانگریس سربراہ کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔
پولیس اور حفاظتی دستوں کو ہجوم پر قابوپانے میں کافی مشکلات کا سامنا پیش آیا۔ بالآخر راہول اور پرینکا گاندھی کو ائیر پورٹ کی خصوصی گیٹ سے باہر نکالنا پڑا۔ریاست کے اپوزیشن لیڈر رامش چنتالا نے کہاکہ ’’ گیارہ بجے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل کانگریس صدر کا د و گھنٹے طویل روڈ شو ہوگا‘‘۔
کانگریس جنرل سکریٹریز کے سی وینو گوپال اور مکل واسنک تمام انتظامات کو پورا کرنے کے لئے ضلع میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔
پارٹی لیڈرس نے کہاکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد راہول گاندھی ہر دوروزمیں یہاں پر دورہ کریں گے اور اپنی انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ پرینکا گاندھی بھی ہر دوروز یہاں پر انتخابی مہم چلائیں گے۔
انہو ں نے کہاکہ ملک بھر میں راہول گاندھی کو انتخابی مہم چلانی ہے لہذا ہم نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ یہاں پر زیادہ وقت نہ لگائیں کیونکہ یہ محفوظ سیٹ ہے۔پارٹی لیڈرس کے مطابق کانگریس راہول گاندھی کے داخلہ نے ریاست کے انتخابی ماحول کو برقی رفتار ی میں لادیا ہے۔
سیاسی جانکاروں کو کہنا ہے کہ راہول گاندھی کا ویانند حلقہ کا انتخاب کیرالا میں تین مرکزوں کے متعلق حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے جو کرناٹک اور تاملناڈو کی سرحدوں سے ملتے ہیں جو کانگریس کو جنوبی ہندوستان میں اپنے موقف کی بازیابی میں مددگار ثابت ہوگا اور بی جے پی کے شمالی ہندوستان میں ہونے والے امکانی فائدہ پر ایک کار ضرب بھی ہوگا۔
ویانند میں راہول کے مقابلہ میں سی پی ائی ایم کے پی پی سونیر اور این ڈی اے کے توشار ویلاپلی ہیں ۔
ویالی پلی بھارت دھرما جنا سینا ( بی ڈی جے ایس) کے صدر ہیں جس نے کیرالا میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے اتحاد کیاہے۔
بی جے پی اپنے کئی روایتی قومی لیڈرس کو ویانند میں مہم کے لئے تیار کررہی ہے ۔ میں یونین منسٹر سمرتی ایرانی بھی شامل ہیں جو امیتھی میں راہو ل گاندھی کی حلیف ہیں ۔ پارٹی لیڈر س کا کہنا ہے کہ ایرانی ویانند میں دور وز ہ انتخابی مہم چلائیں گی۔
کیرالا کی ویانند سیٹ سے مجوزہ لوک سبھا 2019الیکشن میں مقابلے کے متعلق راہول گاندھی کے فیصلے سے سی پی ائی (ایم) برہم ہے