لوگ اس بار بی جے پی کا ٹرانسفارمر اڑا دیں گے:اکھلیش یادو

   

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پہلی بار اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں حصہ لے رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے انہیں مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔ وہیں پرچہ نامزدگی کے کچھ دن بعد کل انہوں نے کرہل میں نعرے لگاتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ اس بار عوام کے جوش و جذبے کے سامنے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ٹرانسفارمر اڑا دے گا۔ میں پورے دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی اپنا ٹرانسفارمر نہیں بچا سکے گی اس کے ساتھ انہوں نے کرہل ریلی میں بہت زیادہ ہجوم کو دیکھ کر کہا، ‘کووڈ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ اگر اس الیکشن کا سب سے بڑا پروگرام کہیں بھی ہو رہا ہے، تو کرہل اسمبلی میں ہو رہا ہے۔