لوگ مہنگائی سے پریشان، وزیر اعظم مودی کمائی میں مصروف: راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کے عوام کو راحت دینے کے لیے اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک چوتھائی کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت میں کمی سے پوری دنیا راحت محسوس کر رہی ہے، لیکن مودی سرکار نے اس کا ملک کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمت میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔