لڑکوں کا جنون، شکاگو کے ایک حصہ پر قبضہ کی کوشش

   

واشنگٹن : امریکہ ریاست شکاگو میں لڑکوں پر جنون طاری ہوگیا اور لڑکوں کی بڑی تعداد نے شکاگو کی مرکزی سڑکوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔ لڑکوں نے گزرنے والی کاروں کی کھڑیاں توڑنی شروع کردیں۔ پیدل چلنے والوں پر بھی حملے شروع کردئیے۔ جنونی لڑکوں نے سیاحوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ امریکی ٹی وی نیٹ ورک فاکس نیوز کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر لوگ گھبرا کا دوڑنے لگے۔میڈیا رپورٹرز اور کوریج کرنے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ لڑکوں کے گروپوں نے بلو ٹوتھ اسپیکر کے ذریعہ دھماکہ خیز میوزک بجانا شروع کردیا اور فٹ پاتھوں اور سڑکوں کے درمیان گھومنا شروع کردیا۔ درجنوں لڑکوں نے شکاگو کے ایک آرٹ انسٹی ٹیوٹ ملینیم پارک تک پہنچنے کی کوشش کی۔ یاد رہے 21 سال سے کم عمر افراد کے لیے مخصوص گھنٹوں میں ملینیم پارک تک رسائی ممنوع ہے۔