لڑکی کو چھیڑنے پر جیل میں سخت مشقت

   

حیدرآباد: نابالغ لڑکی کو گھورنے اور ہراساں کرنے پر ملزم کوتقریبا 5 سال بعد عدالت نے 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ اکٹوبر 2015 میں سرور نگر پولیس کو 14 سالہ لڑکی سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ اُسے ملزم ایم شیوا اور اس کا نابالغ دوست کئی دن سے اسکول کو آتے اور جاتے وقت مسلسل پریشان کررہے ہیں۔ شیوا اور اس کے دوست نے فون کال کے ذریعہ بھی لڑکی کو پریشان کیا اور دھمکایا۔ عدالت نے پوسکو ایکٹ کے تحت سزا سنائی۔