لڑکی کے ساتھ دست درازی، دکاندار گرفتار

   

حیدرآباد۔/4 مارچ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں پیش آئے دست درازی کے معاملہ میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ لڑکے کیساتھ دست درازی کے الزام میں ایک دکاندار عبدالرزاق کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر پولیس مغلپورہ اے شیوا کمار نے بتایا کہ40 سالہ عبدالرزاق کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے جو ہلال بک اینڈ اسٹیشنری کا مالک ہے۔ انسپکٹر پولیس کے مطابق 2 مارچ کو 10 سالہ متاثرہ لڑکی اپنے بھائی کی سالگرہ کیلئے سجاوٹ کی اشیاء خریدنے کیلئے ہلال اسٹور پہنچی، اس لڑکی کو دکان میں طلب کرتے ہوئے رزاق نے لڑکی کیساتھ دست درازی کی اور سامان مفت میں دیدیا ۔ لڑکی خوف کا شکار تھی ، اس نے واقعہ کا ذکر والدہ سے کیا۔ مغلپورہ پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے رزاق کو گرفتار کرلیا۔ ع