لکشمی پور تشدد معاملے میں اشیش مشرا پولیس کے سامنے پیش

,

   

اشیش مشرا سے جہاں پر تفتیش کی جارہی ہے اس مقام کے اطراف اکناف میں سخت حفاظتی انتظامات انجام دئے گئے ہیں۔


لکشمی پور کھیری(یوپی)۔ دوسری نوٹس کے بعد مرکزی وزیر اجئے مشرا تینی کے بیٹے اشیش مشرا جو لکشمی پور میں کسانوں کے اوپر گاڑی چلانے کے ملزم ہیں ہفتہ ک ے روز اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے پولیس کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

لکشمی پور کھیری میں جہاں پر اشیش مشرا کے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے اس کرائم برانچ دفتر پر سینکڑوں کی تعداد میں ان کے حامی بھی پہنچے۔ اشیش مشرا کے وکیل اودھیش سنگھ کے ہمراہ صدر رکن اسمبلی یوگیش ورما بھی موجود تھے

۔اشیش مشرا سے جہاں پر تفتیش کی جارہی ہے اس مقام کے اطراف اکناف میں سخت حفاظتی انتظامات انجام دئے گئے ہیں۔

اشیش مشرا سے جہاں پر تفتیش کی جارہی ہے اس مقام کے اطراف اکناف میں سخت حفاظتی انتظامات انجام دئے گئے ہیں۔

داخلے کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ انٹرنٹ خدمات بھی مسدود کردی گئی ہیں

YouTube video
جمعہ کے روز حاضر ہونے میں ناکامی پر دوسری نوٹس ہفتہ کے روز پیش ہونے کے استفسار پر اشیش مشرا کو پولیس نے روانہ کی تھی۔

اس مرتبہ مذکورہ نوٹس میں اشیش مشرا کو متنبہ کیاگیاتھا کہ اگر وہ پیش ہونے میں ناکام ہوتے ہیں تو ضروری قانونی کاروائی ان کے خلاف کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں ہفتہ تک مشرا کی پولیس کے سامنے پیشکشی کے متعلق حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں بتائے جانے کے بعد یہ دوسری نوٹس جاری کی گئی ہے۔

درایں اثناء پنجاب کانگریس سربراہ نوجوت سنگھ سدھو نے لکشمی پور علاقے کے نیگاسان میں متوفی صحافی رامن کشیاپ کے گھر پر بھوک ہڑتال شروع کرتے ہوئے لکشمی پور واقعہ میں اشیش مشرا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

سدھو نے کہاکہ وہ اس وقت بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے جب تک منسٹر کے بیٹے کو گرفتار نہیں کرلیاجاتا ہے۔