اترپردیش حکومت کی جانب سے تشدد سے متاثر ضلع کا دورہ کرنے کی انہیں اجازت دینے کے بعد وہ لکشمی پہنچے۔
لکشمی پور۔ کانگریس لیڈران راہول گاندھی اورپرینکا گاندھی ووڈرا نے چہارشنبہ کے روز لکشمی پور تشدد میں ہلاک ہونے والے کسانو ں کے پسماندگان سے ملاقات کی اور ہر قسم کی انہیں مدد کا وعدہ بھی کیاہے۔
اترپردیش حکومت کی جانب سے تشدد سے متاثر ضلع کا دورہ کرنے کی انہیں اجازت دینے کے بعد وہ لکشمی پہنچے۔بعدازاں رات میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہاکہ وہ تمام تین خاندان جن سے ان کی ملاقات ہوئی ہے انصاف چاہتے ہیں۔
تمام تینوں خاندانوں نے ایک ہی چیز کہی ہے کہ وہ معاوضہ کے متعلق متفکر نہیں ہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ جب ان سے معاشی تعاون کے اعلان کے متعلق پوچھا گیاتو متاثرین کی فیملی نے یہ بات کہی ہے۔
مرکزی ملکتی وزیر داخلہ اجئے کمار مشرا کے استعفیٰ پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”انہیں (متاثرہ خاندانوں) کو اس وقت تک انصاف نہیں ملتا جب تک مذکورہ منسٹر استعفیٰ نہیں دیتے ہیں کیونکہ غیرجانبدار تحقیقات ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ ایک مملکتی وزیر داخلہ ہیں۔
جب منسٹر کے بیٹے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے استفسار کیاکہ جس کا نام ایف ائی آر میں درج ہے انہوں نے اس کو گرفتار کرنا چاہئے۔
وہ ہمیں بغیر ایف ائی آر یاآرڈر کے گرفتار کرسکتے ہیں تو کیں مجرموں کو گرفتار نہیں کرتے۔ اس سے قبل راہول گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی لکشمی پور کے لئے کار میں سیتا پور میں گیسٹ ہاوز سے روانہ ہوئے‘ جہاں پر پیر کے روز سے وہ زیر حراست تھیں۔
چہارشنبہ کی شب سیتا پور کے سب ڈویثرنل مجسٹریٹ (صدر) پیارے لال موریا نے کہاکہ پرینکا گاندھی کو تحویل سے رہا کردیاگیاہے۔
پنجاب چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چینائی اور چھتیس گڑھ میں ان کے ہم منصب بھوپیش باگھیل اپنے کار میں انہیں لے کر گئے جبکہ کانگریس کے دیگر قائدین رندیپ سرجیوالا اور دپیندر سنگھ ہڈا علیحدہ کار میں سفر کئے ہیں۔
عام آدمی پارٹی‘ سماج وادی پارٹی‘ بھوجن سماج پارٹی کے قائدین نے بھی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ہے۔