لکشمی پور کھیری۔ کسانوں کے اوپر سے گاڑی چلائے جانے کا ویڈیوکانگریس نے کیا شیئر

,

   

نئی دہلی۔ اترپردیش کے ضلع لکشمی پور کھیری میں پرتشدد احتجاج کے ایک روز بعد جس میں نو لوگوں نے جان گئی ہے‘ کانگریس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں کسانوں پر گاڑی چلانے کا واقعہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں واقعہ سے عین قبل ایک سڑک پر پیدل چلتے احتجاجی کسان دیکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا کہ ”ڈی ڈبلیو:شدید طور سے دل دہلادینے ولے مناظر لکشمی پور کھیری سے‘۔

مودی حکومت کی جانب سے خاموشی‘انہیں مضطرب کررہی ہے“۔

پرینکا گاندھی کی تحویل برقرار
درایں اثناء کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ووڈرا سیتا پور کے پی اے سی گیسٹ ہاوز میں تحویل برقرار ہے‘ حالانکہ اکھیلیش یادو جیسے دیگر قائدین کی رہائی عمل میں آگئی ہے۔

ذرائع کے بموجب پرینکا نے کہاکہ جیسے ہی انہیں اجازت ملے گی وہ لکشمی پور کھیری جائیں گی اور اتوار کے تشدد کے متاثرین کے پسماندگان سے ملاقات کریں گے۔

ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ وہ لکھنو سے احکامات کے وہ منتظر ہیں‘ اس کے بعد ہی وہ پرینکا کو جانے کی اجازت دیں گے۔

ایک اورذرائع کا کہنا ے کہ جب تک متاثرین کی آخری رسومات انجام نہیں دئے جاتے ہیں تب تک پرینکا گاندھی کو عہدیدار لکشمی پور کی طرف بڑھنے نہیں دینا چاہتے ہیں۔

درایں اثناء کانگریس ورکرس پی اے سی گیسٹ ہاوز کے باہر اکٹھا ہونا شروع ہوگئے۔ پی اے سی گیسٹ ہاوز کے باہر کانگریس ورکرس نے موم بتی مارچ نکالا اور پرینکا گاندھی کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔