لکشمی پور کھیری واقعہ۔متوفی کسان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم

,

   

مذکورہ حکومت نے اس بات کا بھی اعلان کیاہے کہ تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان میں 45لاکھ روپئے کا معاوضہ اور ایک سرکاری ملازمت فراہم کریں گے


بھائی راچ۔ لکشمی پور تشدد میں ہلاک ہونے والے ایک کسان گوریندر سنگھ کا چہارشنبہ کے روز دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیاہے‘ ضلع مجسٹریٹ بھائی راچ دنیش چندرا نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے دنیش چندرا ڈی ایم بھائی راچ نے کہاکہ ”ماہرڈاکٹرس کاایک پینل پوسٹ مارٹم کی نگرانی کے لئے لکھنو سے آرہا ہے‘ جو چیف منسٹر کے دفتر سے ملنے والے احکامات کی تعمیل میں ریکارڈ کرے گا۔

مذکورہ پینل نتائج سے واقف کرے گا۔ مذکورہ پوسٹ مارٹم دوبارہ کیاجارہا ہے کیونکہ گھر والوں کا اطمینان ہمارے ترجیح ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”لکشمی پور واقعہ میں ہلاک کونے والے ایک فرد کے گھر والوں نے پوسٹ مارٹم پر شبہات ظاہر کئے اور دوبارہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

مذکورہ ریاستی حکومت نے اس کی تعمیل کی اور غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیاہے“۔یہ پوسٹ مارٹم اس لئے کیاجارہا ہے کہ ان کے گھرو الوں کا ماننا ہے کہ وہ شخص گولی لگ کر مارا ہے۔

متوفی کے ایک فیملی ممبر نے کہاکہ ”مجھے اب کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لکھنو سے ٹیم پوسٹ مارٹم کے لئے آرہی ہے۔ ہم نتائج کا تسلیم کریں گے۔

کچھ اخری رسومات کے بعد نعش کو سپر د آگ کردیاجائے گا“۔ مذکورہ اترپرد یش حکومت نے پیر کے روز لکشمی پور کھیری واقعہ کی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں ایک عدالتی تحقیقات کا اعلان کیاہے۔

مذکورہ حکومت نے اس بات کا بھی اعلان کیاہے کہ تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان میں 45لاکھ روپئے کا معاوضہ اور ایک سرکاری ملازمت فراہم کریں گے۔

زخمیو ں کو فی کس 10لاکھ روپئے دئے جائیں گے۔ اتوار کے روز 8لوگ بشمول چار کسان اترپردیش کے ضلع لکشمی پور کھیری تشدد میں ہلاک ہوئے ہیں