لکڑی کی مسجد میں آتشزدگی ، تاریخی عبادت گاہ کو نقصان

,

   

استنبول۔ ترکی کی تاریخی مسجد میں آتشزدگی سے عمارت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد میں آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہیں بڑی تعداد میں آتش فرو عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا اور مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس آتشزدگی سے تاریخی مسجد کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔استنبول کے اسکندر ضلعے میں واقعہ تاریخی مسجد ونکوئی 17 ویں صدی میں عثمانی فرماں روا سلطان محمد چہارم کے دور میں آبنائے باسفورس کے کنارے تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کی عمارت کا زیادہ حصہ لکڑی سے تیارکردہ ہے اور اسے 1665 میں ترک اسکالر محمد آفندی نے تیارکیا تھا۔درایں اثنا مسجد میں آتشزدگی کی خبر سنتے ہی امام مسجد کی حالت غیر ہوگئی کیوں کہ انھیں خدشہ تھا کہ کہیں ان کے بچے عمارت کے اندر محبوس ہوگئے ہیں۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تاحال آتشزدگی کا کوئی سبب سامنے آسکا ہے۔