لکھنؤ: چھ سالہ مغویہ لڑکی گلا کٹا حالت میں دستیاب

,

   

لکھنؤ(اترپردیش): اتوار کی شب ایک چھ سالہ لڑکی کا اغواء کرلیا گیا بعد ازاں وہ گلا کٹاہوا حالت میں دستیاب ہوئی۔ لڑکی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

لکھنؤ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کالانیدھی نیتانی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی عمر 6سال ہے۔ یہ لڑکی اس کے والدکے ساتھ کام کرنے والے کے گھر میں پائی گئی۔ اسے فوری ترونا سنٹر دواخانہ لیجایا گیا جہاں اب وہ زیر علاج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔