لکھنؤ سمیت کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

   

لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھنؤ اور سیتا پور سمیت کئی اضلاع میں دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رات کو تقریباً 1.16 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ اس کا مرکز لکھنؤ سے 139 کلومیٹر شمال۔شمال مشرق میں 82 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔تاہم کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ نیند سے بیدار ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران جنم اشٹمی منانے والے لوگ بھی گھبراہٹ میں پنڈال سے باہر نکل آئے۔ لوگوں کے مطابق جھٹکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں رکھے سامان کافی دیر تک لرزتے رہے۔